Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
130 - 200
اِنفرادی کوشش کرنے کا طریقہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        انفرادی کوشش کرنے کا طریقہ باقاعدہ طور پر جاننے سے پہلے ہمیں چاہئیے کہ اپنی انفرادی کوشش کو زیادہ سے زیادہ مؤثر بنانے کے لئے سب سے پہلے اپنی ذات کو ذیل میں دئیے گئے اوصاف سے متصف کرنے کی کوشش کریں۔لیکن یاد رکھئے کہ ان تمام اوصاف کا تعلق اسباب سے ہے اور ہمیں چاہئے کہ اپنی نگاہ اسباب پر نہیں ' خالق ِ اسباب عزوجل پر رکھیں ۔ اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے کا ایک فائدہ تویہ ہوگا کہ اگر مذکورہ اوصاف میں سے کچھ اوصاف آپ کی ذات میں نہ بھی ہوں تو بھی آپ کو انفرادی کوشش کرنے میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی کیونکہ ایسے ایسے اسلامی بھائیوں کو کامیاب انفرادی کوشش کرتے دیکھا گیا جن میں بظاہر کوئی خوبی دکھائی نہیں دیتی۔''

    جبکہ اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کبھی اس قسم کے شکووں میں مبتلاء نہیں ہوں گے کہ میں نے اتنے اچھے انداز سے فلاں پر انفرادی کوشش کی لیکن وہ تو (معاذاللہ ) ایسا ڈھیٹ ہے کہ ٹس سے مس نہیں ہوتا..یا ..، فلاں پر مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقے کے مطابق اتنی طویل انفرادی کوشش کی لیکن نتیجہ صفر رہا ..یا.. فلاں پر زندگی کی سب سے بہترین انفرادی کوشش کی لیکن لگتا ہے اس کا دل پتھر ہو چکا ہے ،وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔اوراس کا تیسرا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ ان اوصاف کی موجودگی میں خود پسندی کا شکار نہیں ہوں گے کہ میرا اَنداز گفتگو بہت اچھا ہے ، میں تو مٹی کو بھی ہاتھ لگاتا ہوں توسونا بن جاتی ہے ، فلاں پر کئی منجھے ہوئے اسلامی بھائیوں نے انفرادی کوشش کی لیکن کامیابی مجھے ہی ملی ، وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔
Flag Counter