Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
129 - 200
کوشش کے ناکام ہونے پر ہم نے اسے بھی مکمل طور پر ترک کیا ؟ اگر جواب نفی میں ہو تو خود کو سنبھالئے اور مایوسی سے دامن چھڑا کر انفرادی کوشش کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیجئے۔
 (6) استقامت نہیں ملتی :
        ہم انفرادی کوشش توکرتے ہیں مگر اس میں استقامت نہیں ملتی ۔
اس رکاوٹ کو دور کرنے کا طریقہ:
            ایسے اسلامی بھائیوں کی خدمت میں عرض ہے کہ کیا استقامت نہ ملنے کی یہ شکایت دنیاوی کاروبار ، ملازمت اوردنیاوی تعلیم کے بارے میں بھی ہے یانہیں؟ غور کیجئے کہ اگر واقعی آپ میں وصف ِ استقامت مکمل طور پرمفقود ہوتا تو پھرآپ بلاناغہ مقررہ وقت پر اپنے دفتر ،دکان یا اسکول وکالج کیسے پہنچتے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ عدمِ استقامت کی یہ رکاوٹ محض مدنی کاموں کی راہ میں ہی حائل ہوتی ہو ؟ آپ کی خدمت میں گزارش ہے کہ انفرادی کوشش میں استقامت پانے کے لئے ان فوائد پر نگاہ رکھئے جن کا ذکر پچھلے صفحات میں کیا جاچکا ہے ۔
Flag Counter