Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
12 - 200
ان نقصانات سے بچنے کا طریقہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ان نقصانات سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش میں لگ جائیں بلکہ اس کے لئے باقاعدہ طور پر کوئی ایسی تنظیم ہونی چاہئے جو ساری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کوشاں رہے ۔ قرآن کریم میں بھی اسی بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، چنانچہ سورہ اٰل عمران میں ارشاد ہوتا ہے ،
وَلْتَکُنۡ مِّنۡکُمْ اُمَّۃٌ یَّدْعُوۡنَ اِلَی الْخَیۡرِ وَیَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِ ؕ وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۰۴﴾
ترجمہ کنزالایمان : اور تم میں ایک گروہ ایسا ہونا چاہئیے کہ بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اوربری سے منع کریں اور یہی لوگ مراد کو پہنچے ۔'' (پ ۴ سورۃ آل عمران: ۱۰۴)

    الحمدللہ عزوجل ! اس پر فتن دور میں تبلیغ قرآن وسنت کی غیرسیاسی تحریک'' دعوتِ اسلامی ''یہ فریضہ بخوبی سرانجام دے رہی ہے ۔ اس تحریک کے بانی امیر اہل ِسنت ، عاشقِ اعلی حضرت ، مریدِ قطب ِ مدینہ ،علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی ہیں۔ جنہوں نے ۱۴۰۱؁ھ بمطابق ۱۹۸۱؁ ء میں کچھ اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر
Flag Counter