| اِنفرادی کوشش |
راز پوشیدہ ہو،اور سب سے بڑھ کر جس کے ذریعے رب تعالیٰ اور اس کے حبیب 'بیمار دلوں کے طبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رضا حاصل ہو سکتی ہو تو اس کام کے کرنے میں سستی کا مظاہرہ نادانی نہیں تو اور کیا ہے؟ کیا دنیا کی دولت کمانے کے لئے سستی کو بالائے طاق نہیں رکھا جاتا تو پھر اُخروی دولت کے حصول کے وقت یہ سستی پہاڑ کی شکل کیوں اختیار کر لیتی ہے؟
(5) مایوسی :
ہم نے کئی بار انفرادی کوشش کی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہ ہو ا ، کیونکہ نہ تو ہم کسی کو اجتماع میں شرکت کروا سکے ، اور نہ ہی مدنی انعامات کا عامل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنا پائے ۔لہذا!ہم نے تھک ہار کر انفرادی کوشش کرنا چھوڑ دیا ۔
اس رکاوٹ کو دور کرنے کا طریقہ:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ آپ کا منصب کرکے دکھانا ہے؟ یاد رکھئے !ہمارا کام فقط دوسرے اسلامی بھائیوں تک احسن انداز میں انفرادی کوشش کر کے نیکی کی دعوت پہنچا دینا ہے ، ان کو عمل کی توفیق دینے والی ذات تو رب ِ کائنات کی ہے۔ لہذا !اپنی کوشش کاکوئی نتیجہ نہ نکلنے پر ہرگز دل چھوٹا نہ کریں بلکہ اسے اپنے اخلاص کی کمی تصور کرتے ہوئے رضائے الٰہی عزوجل کے لئے انفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رکھئے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں کہ'' اے اللہ عزوجل ! میری زبان میں تاثیر عطا فرما او رمیری انفرادی کوشش میں پائی جانے والی خامیاں دور فرما دے ۔'' اس کے ساتھ ساتھ غور کیجئے کہ مایوسی کا شکار ہو کر کہیں ہم شیطان کے وار کو کامیاب تو نہیں بنا رہے ؟نیز کیا کبھی دنیاوی فوائد کے حصول کے لئے کی جانے والی