Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
124 - 200
انفرادی کوشش کی راہ میں حائل ہونے والی رکاوٹیں اور انہیں د ور کرنے کا طریقہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        انفرادی کوشش کی تمام تر اہمیت اور فوائد کے باوجود اسلامی بھائیوں کی بہت بڑی تعداد اس اہم مدنی کام کو اپنے لئے بہت مشکل تصور کرتی ہے ۔چنانچہ! ایسے اسلامی بھائی بار بار کی ترغیب کے باوجود اس مدنی کام کے لئے کما حقہ فعال نہیں ہوپاتے ۔ ایسے اسلامی بھائیوں کی طرف سے عموماً جن رکاوٹوں کا اظہار کیا جاتا ہے ،وہ رکاوٹیں اور ان کو دور کرنے کا طریقہ پیش ِ خدمت ہے۔
(1) شرم وجھجک :
     ہم بھر پور انفرادی کوشش کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں شرم آتی ہے اورجھجھک محسوس ہوتی ہے ۔
اس رکاوٹ کو دور کرنے کا طریقہ:
        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایسی صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ جو بھی کام پہلی مرتبہ کیا جائے اس میں جھجھک محسوس ہوتی ہی ہے ۔ اس جھجک کو دور کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جیسے بھی بن پڑے ہمت کر کے انفرادی کوشش کا آغاز کردیا جائے ۔ پہلے پہل جھجھک محسوس ہوگی لیکن بعد میں اس کا نام ونشان بھی باقی نہ رہے گا ۔جس طرح تیراکی سیکھنے کی خواہش رکھنے والے کو پانی سے کتنا ہی خوف محسوس کیوں نہ ہو اسے دریا میں اترنا ہی پڑتا ہے ، اسی طرح انفرادی کوشش سیکھنے
Flag Counter