Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
123 - 200
زیارت کی غر ض سے سفر کر کے ایک تا ریک رات موسلادھار بار ش میں بھیگتا ہوا گھر تک پہنچتا ہے اور دروازے پر دستک دیتا ہے ۔ اندر سے بو ڑھے باپ کی آواز آتی ہے کون؟ جواب دیتا ہے ،آپ کا بیٹا ''احمد ''۔ اندر سے آواز آتی ہے،'' ہمارا ایک ہی بیٹا تھا جسے ہم نے راہ خدا عزوجل میں وقف کردیا ہے، ہم راہ خدا عزوجل میں دے کر واپس نہیں لیتے ۔ جواب سن کر بیٹا ایک بار پھر علمِ دین کا جذبہ لیکر وہیں سے پلٹ جاتاہے ۔ (رسالہ قشیریہ )

    کا ش! مسلمان اپنی ذمّہ داری سمجھیں اور ایک بار پھر نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کیلئے گلی گلی ، قریہ قریہ ، شہر شہر، ملک ملک پھیل جائیں ۔ تما م افرادِ خانہ کو سلام ۔ مجھ ۔۔۔۔۔۔ کو دعائے مدینہ سے نوازتے رہیں ،دعوت اسلامی کے مدنی قافلے میں ہر ماہ کم از کم تین دن سفر کی مدنی التجا ہے ۔ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی وقت کے ساتھ شرکت فرمایا کریں ۔
 والسلام مع الاکرام
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        ہمیں بھی چاہئیے کہ اپنے اکابرین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے نیکی کی دعوت کو ساری دنیا میں عام کرنے کے لئے انفرادی کوشش کی مقدس عادت کو اپنا لیں اور اپنی آخرت کی بہتری کے لئے نیکیوں کا خزانہ جمع کرنے کی کوشش میں لگ جائیں۔
Flag Counter