Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
120 - 200
خدمت میں طائف میں زخمی ہونے والے عظیم مبلغ محمد ِمدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے خون مقدس سے بھری ہوئیں نعلین مبارکین کو چومتا ہوا بیقرار سلام ،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ ومغفرتہ
        الحمد للہ رب العٰلمین علی کل حال۔
     اللہ عزوجل آپ کو دو نو ں جہا ں کی بہتریا ں اور شا د کامیاں نصیب فرمائے، اپنی رحمت ومغفرت سے نواز ے ، بار بار حج نصیب فرمائے اور بار بار میٹھا مدینہ دکھائے ۔ اللہ عزوجل آپ کو اسلام کی سر بلندی کیلئے تن من اور دھن کی قربانی پیش کرنے کا جذبہ بلکہ سعادت نصیب کرے ۔ اللہ پاک جل جلالہ آپ کو مدینہ منو رہ میں ایمان وعا فیت کے ساتھ موت ، جنت البقیع میں مد فن اور جنت الفردو س میں اپنے پیارے محبو ب صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوس عطا فرمائے ۔ مدینے کی دُھول کے صدقے میں یہ تمام دعائیں مجھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے حق میں قبول فرمائے ۔
 امین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ و اصحبہ وبار ک وسلم۔
سنتیں عام کریں دین کا ہم کا م کریں    نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے

                                                 صلی اللہ علیہ وآلہ و اصحبہ وبار ک وسلم۔
    آج سے تقریبا ۱۴۰۰ سال پہلے جب اس ماد ر گیتی میں ہرطر ف کفر و ضَلالت ، جَہالت وسَفاہت کا گھٹا ٹو پ اندھیرا چھا یا ہوا تھا کہ فاران کی چو ٹی سے رُشد وہدایت کا ماہتا ب چمکا جس کے انوار سے اَکوانِ عالم منوَّر ہوگئے ۔ ہمارے میٹھے میٹھے مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم نے صر ف ۲۳ سال کے قلیل عر صے میں بنی نَوع انسان کو تر قی کی اس معرا ج پر پہنچا دیا کہ دنیا کی تا ریخ اِس کی مثال پیش کرنے سے عا جِز ہے ۔ غُلامانِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پیارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کا دامنِ کر م تھا مے تر قی کی منازل طے کرتے رہے ۔

     وہ علم وعمل کے پیکر ہوتے تھے ۔ اُن مسلمانوں کا ہر عمل اپنے پیارے آقا صلی
Flag Counter