Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
119 - 200
میں آپ پر انفرادی کوشش کی ۔ اس کے بعد آپ اس مدنی ماحول سے ایسے وابستہ ہوئے اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے بھر پور کوششیں کیں کہ آج آپ کے مزار پر پھولوں کے انبار دکھائی دیتے ہیں اور ایک بھینی بھینی خوشبو مہکتی رہتی ہے ۔
(24) ملاقات کے لئے آنے والے پر انفرادی کوشش
    ایک صاحب اپنے منّے کو گود میں اٹھائے فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی )میں امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی کی خدمت میں حاضر ہوئے اورآپ کو بتایاکہ'' اس بچے کی بینائی چلی گئی ہے ۔''اور دم کرنے کی درخواست کی ۔ امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے (دم کرنے کے بعد) ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے فرمایا،''آپ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے میں سفر کریں اور دورانِ سفر دعا مانگئے، ان شاء اللہ عزوجل  کرم ہوگا۔'' کچھ عرصے بعد وہ صاحب پھر اپنے منّے کو لے کر فیضانِ مدینہ تشریف لائے اور بتایا کہ میں نے راہِ خدا عزوجلمیں سفر کرنے والے مدنی قافلے میں سفر کیا اور دعا مانگی ، الحمدللہل ! اب میرے منّے کی بینائی واپس آچکی ہے ۔
(25) خط کے ذریعے انفرادی کوشش
    الحمدللہ عزوجل ! امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی بذریعہ تحریر بھی انفرادی کوشش فرماتے رہتے ہیں ، ذیل میں انفرادی کوشش پر مشتمل آپ کا ایک منتخب مکتوب پیش کیا جارہا ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
    ۔۔۔۔۔۔محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے بندہ ئخدا عزوجل ، امتی مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم ، غلامِ صحابہ رضی اللہ عنھم واہل ِبیتِ حبیب ِکبریا صلی اللہ علیہ وسلم کی
Flag Counter