ان گناہوں میں سے کچھ ایسے ہیں ،جن کے ارتکاب سے انسان کی عزت کو نقصان پہنچتا ہے مثلاً جو شخص چغل خور یا زانی یا شرابی کے طور پر مشہور ہوجائے تو سب پر عیاں ہے کہ معاشرے میں اس کا کیا مقام ہوتا ہے ؟ اور بعض گناہ ایسے ہیں جو انسان کے مال کو نقصان پہنچاتے ہیں مثلاً جوا کھیلنے کی لت پڑ جانا ، سود پر قرض لینا، کام کاج کرنے کی بجائے فلمیں ڈرامے دیکھنے میں مشغول رہنا ۔۔۔۔۔۔ افعالِ مذکورہ میں ملوث افراد مالی طور پر جس طرح'' دن دگنی رات چوگنی'' اُلٹی ترقی کرتے ہیں یہ کسی صاحب ِعقل سے مخفی نہیں ۔ ان تمام دنیاوی نقصانات کے ساتھ ساتھ ایسے شخص کو اُخروی طور پر بھی خسارے کا سامنا ہے جوجہنم کے بھیانک اور ہولناک عذابات کی صورت میں سامنے آسکتا ہے ۔