Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
118 - 200
حالات سے واقف تھا کہ جب ہر ایک آنکھوں کا قفل مدینہ نہیں لگاپارہا تھاتو اپنے نفس کو خوش کرنے کیلئے لوگوں کو مطار(ائیر پورٹ) پر کیوں جمع کرتا رہا؟''آہ ! حساب کے سامنے کی تاب نہیں، میں نے سارے گناہوں سے بار بار توبہ کی ہے ، آپ کوگواہ رکھ کر بھی توبہ کرتا ہوں۔ استقامت کی دعا فرمادیجئے۔ آہ! آہ ! آہ!
موت نزدیک گناہوں کی تہیں میل کے خول

آ برس جا کہ نہا دھو لے یہ پیاسا تیرا
    (لیکن)حارسین کی آمد ہماری مجبوری ہے، زہے نصیب! کہ صرف گاڑیوں کے ڈرائیور اور حارسین تشریف لائیں اور وہ بھی کارپارکنگ کی جگہ تشریف رکھیں۔ ہاں ! جن کو اپنی آنکھوں کے قفل مدینہ پر اعتماد ہو وہ بے شک تشریف لائیں ۔ میں نے یہ خوف خدا عزوجل کے سبب لکھا ہے۔ آپ مجھے جلدی مشورہ میل فرما دیجئے۔ اور جن جن کو چاہیں ان کو اس میل کی پرنٹ آؤٹ پڑھادیجئے ، ان شاء اللہ عزوجل  !اللہ عزوجل  سے ڈرنے والے بحث میں نہیں پڑیں گے۔''
( 23) مجلس ِ شوریٰ کے مرحوم نگران پر انفرادی کوشش
    دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے مرحوم نگران حاجی محمد مشتاق عطاری رحمۃ اللہ علیہ کی دعوتِ اسلامی سے وابستگی بھی انفرادی کوشش کا ہی نتیجہ ہے ۔ چنانچہ جب آپ پہلی مرتبہ اجتماع میں تشریف لائے اور اجتماع ختم ہونے کے بعد گھر جانے لگے تو کسی مبلغ نے آگے بڑھ کر پیاربھرے انداز میں آپ پر انفرادی کوشش کی ۔ اس مبلغ کا والہانہ پن دیکھ کر آپ بہت متأثر ہوئے اور اگلی جمعرات پھر اجتماع میں حاضر ی دی ۔ پھر آپ کی ملاقات امیرِ اہل ِ سنت سے کروائی گئی جنہوں نے اپنے شفقت بھرے انداز
Flag Counter