Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
117 - 200
    '' میرے چھوٹے بھائی جو کہ درسِ نظامی درجہ خامسہ کے طالب علم رہ چکے ہیں ، اور میرے پھوپھازاد بھائی لاہور سے کچھ سامان چھوڑنے کے لئے دو دن کے لئے کراچی تشریف لائے ۔ جب وہ امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی کی خدمتِ اقدس میں ملاقات کے لئے حاضر ہوئے تو آپ مدظلہ العالی نے انتہائی شفقت کے ساتھ ان پر انفرادی کوشش فرماتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی تو وہ دونوں گھرکے لئے روانہ ہونے کی بجائے ہاتھوں ہاتھ راہ خدال میں سفر کرنے والے عاشقان ِ رسول کے مدنی قافلے کے مسافر بن گئے ۔'' جب امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی کو اس بارے میں بتایا گیا تو آپ نے بہت خوشی کا اظہار فرمایا ۔
(22) بذریعہ ای میل(E.Mail )انفرادی کوشش
    ایک مرتبہ عرب امارات سے باب المدینہ(کراچی) تشریف لانے سے قبل امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے نگاہ کی حفاظت سے متعلق انفرادی کوشش پر مشتمل ایک E.Mail اپنے شہزادے حاجی احمد عبید رضا مدظلہ العالی کو بھیجی،جس کا کچھ حصہ پیش خدمت ہے۔

    ''ان شاء اللہ عزوجل  جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب P.I.A کے ذریعے رات تقریباً ۱۲ بجے روانگی ہے اور ان شاء اللہ عزوجل  رات کے تین بجے باب المدینہ مطار(یعنی ائیرپورٹ) پر اتر جائیں گے۔ چونکہ مطار(یعنی ائیر پورٹ) پر بے پردہ عورتوں سے بھر ا پُراگندا سا ماحول ہوتا ہے، اس لئے ذہن یہ بن رہا ہے کہ میں کسی کو بھی مطار(ائیر پورٹ) آنے کا نہ کہوں کہ کہیں میرے کہنے کے سبب وہ آئیں اور بدنگاہیوں سے نہ بچ پائیں اورآخرت میں مجھے بھی اسکاکہیں حساب نہ دینا پڑجائے کہ'' تُو جب
Flag Counter