Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
115 - 200
فاروق رضی اللہ عنہ کے جنتی ہونے سے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟'' میں نے عرض کی ''حضور! وہ تو'' قطعی جنتی'' ہیں۔'' یہ سن کر آپ نے ارشاد فرمایا،'' قطعی جنتی ہونے کے باوجود آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حالت یہ تھی کہ آپ خوف خدا عزوجل میں اس قدر رویا کرتے تھے کہ آپ کے مبارک اور روشن رخسارِ نور بار پر کثرت گریہ کے سبب لکیریں بن گئی تھیں، کیا یہی حالت آپ کی بھی ہے؟''

    آپ کی بات سن کر میں نے فوراً اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ واستغفار کی ۔ آپ نے انفرادی کوشش جاری رکھتے ہوئے ارشاد فرمایا،

     ''ہمیشہ یاد رکھیں کہ اللہ عزوجل  کے فضل سے کتنی بھی نیکیاں کرنے کی سعادت ملے اور گناہوں سے بچنے کا کتنا ہی سامان ہو، اسی کی بارگاہ میں رجوع رکھیں، اس سے ڈرتے رہیں، اور بہتری کی کوشش میں لگے رہیں اوریہ کوشش کبھی ترک نہیں ہونی چاہئے کہ اصل کامیابی دنیا سے ایمان سلامت لے کر جانے میں ہے۔''
(19) صحیح سجدہ نہ کرنے والے پر انفرادی کوشش
    ایک مرتبہ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کے درِ دولت پر ایک اسلامی بھائی کسی نماز کی سنتیں ادا کر رہے تھے۔ وہ سجدے کی حالت میں تھے کہ آپ نے دیکھا کہ ان کے پاؤں کی انگلیاں ٹھیک سے زمین پر نہیں لگی ہوئیں ۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے عملی طور پر اشارہ کر کے بتایا کہ ،''سجدے میں پاؤں کی انگلیوں کا پیٹ زمین پراس طرح زمین پر لگنا چاہئے۔''
Flag Counter