| اِنفرادی کوشش |
انہیں مسلمان بنانے کی کوئی صورت نکالئے۔ ''
الحمدللہ عزوجل! جب یہ مکتوب اس پروفیسر تک پہنچا تو آپ کی انفرادی کوشش کی برکت سے اس نے فوراً توبہ کی اور مسلمان ہوگیا ۔ اس پروفیسر اسلامی بھائی کے باپ اور خاندان والوں نے اس پر بہت سختیاں کیں لیکن وہ ثابت قدم رہے اور بیوی بچوں سمیت باب المدینہ (کراچی )میں امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کی بارگاہ میں حاضر ہوکر اپنے اسلام کا اظہار بھی کیا ۔امیر اہل سنت کے بیان سننے کی برکت سے آخر ِ کاراس کے پورے خاندان کو قادیانی مذہب سے نجات حاصل ہوئی اور وہ دامنِ اسلام سے وابستہ ہوگئے ۔( 15) کسی کا نام بگاڑنے والے پر انفرادی کوشش
کچھ عرصہ قبل کسی نے آپ کے سامنے وساوس کا شکار ہو کر دعوتِ اسلامی کی مخالفت پر اتر آنے والے گروہ کے سربراہ کا نام برے لقب کے ساتھ لے ڈالا تو آپ نے فوری طور پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے فرمایا ،''ایسا نہ بولیں کہ کسی مسلمان کا نام بگاڑنے والے کو قرآن ِ عظیم میں ''فاسق ''کہا گیا ہے چنانچہ ارشاد ہوتا ہے ،
وَلَا تَنَابَزُوۡا بِالْاَلْقٰبِ ؕ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوۡقُ بَعْدَ الْاِیۡمٰنِ ۚ وَمَنۡ لَّمْ یَتُبْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ
ترجمہ کنزالایمان : اور ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو ، کیا ہی برا نام ہے مسلمان ہوکر فاسق کہلانا اور جو توبہ نہ کریں تووہی ظالم ہیں۔''
(پ۲۶، سورۃ الحجرات:۱۱)
( 16) مرتد ہوجانے والے پر انفرادی کوشش
ایک مرتبہ کوئی مبلغ ایک ایسے شخص کو امیرِاہل ِ سنت ، بانی دعوتِ اسلامی حضرت