Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
110 - 200
     امیراہل سنت مدظلہ العالی نے چند قدم ساتھ چلنے کے دوران اتنی محبت دی کہ میں آپ کے حسن ِاخلاق کا گرویدہ ہوگیا اور عرض کی ،''میں آپ کے ساتھ کچھ دیر بیٹھنا چاہتا ہوں ۔'' امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی نے کرم فرماتے ہوئے مجھے وقت عطا کیا اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے اجتماع کی دعوت بھی پیش کی ۔ میں نے اجتماع میں شرکت کی حامی بھر لی اور آپ کی خدمت میں درخواست کی ،''مجھے اپنا مرید بنا لیجئے ۔'' جسے آپ نے قبول فرما لیا ۔اس طرح میں امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کی انفرادی کوشش کی برکت سے مدنی ماحول سے بھی وابستہ ہوگیا اورآپ کے ذریعے مجھے حضور سیدنا غوث پاک رضی اللہ عنہ کا دامن تھامنا بھی نصیب ہوگیا۔
(14) قادیانی پروفیسر پر انفرادی کوشش
    ایک مرتبہ امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی کی بارگاہ میں ایک مکتوب پہنچا جس میں کسی پروفیسرنے کچھ اس طرح سے لکھا تھا کہ میں قادیانی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں اور ایک بڑے عہدے پر فائز ہوں ، میں اب تک 70مسلمانوں کو گمراہ کر کے قادیانی بناچکا ہوں۔ سردار آباد (فیصل آباد )میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں تنقیدی ذہن لے کر شریک ہوا لیکن آپ کا بیان سن کر دل کی دنیا زیر وزبر ہو گئی پھر کسی مبلغ نے آپ کے بیانات کی کیسیٹیں تحفے میں دیں ۔ دل کی کیفیات تو ایک بیان سن کر ہی بدل چکی تھیں مگر جب دیگر کیسٹیں سنیں تو لرز اٹھا اور ساری رات روتا رہا ، اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟''

    بانیئ دعوتِ اسلامی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے بلاتاخیر مکتوب روانہ فرمایا کہ فوراً توبہ کرکے اسلام قبول کر لیجئے اور جتنے مسلمانوں کو (معاذاللہ عزوجل ) مرتد کیا ہے
Flag Counter