Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
109 - 200
پہل کروں ۔
(3 1) ائیر پورٹ پر انفرادی کوشش
    قومی ائیرلائن میں ملازمت کرنے والے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ 

    ۱۹۹۵ ؁ء میں جب امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی سفرِ حج کے لئے ائیر پورٹ پہنچے اورمیرے کاؤنٹر سے بورڈنگ پاس (Boarding PASS)لیا پھر امیگریشن کاؤنٹر کی طرف بڑھ گئے ۔ میں نے آپ کے بعد بورڈنگ پاس لینے والے اسلامی بھائی سے دریافت کیاکہ ''کیا بات ہے،آج آپ لوگوں (یعنی سبز عمامے والوں)کا بہت رش ہے ؟ کیا کوئی جارہا ہے ؟'' اس اسلامی بھائی نے بتایا کہ ''آج امیرِ اہلِ سنت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی حج کے لئے جارہے ہیں ۔''میں نے کہا ،''مجھے بھی بتائیے امیرِ اہلِ سنت کون سے ہیں ؟(کیونکہ میں امیرِ اہل سنت مدظلہ کوپہچانتا نہ تھا)۔'' اس اسلامی بھائی نے بتایا کہ''جو ابھی ابھی کاؤنٹر سے بورڈنگ پاس لے کر گئے ہیں وہ ہی توامیرِ اہلِ سنت ہیں ۔'' یہ سنتے ہی میں فوراً امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی سے ملاقات کے لئے بڑھا، آگے جاکر دیکھا تو امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کو امیگریشن کاونٹر کے قریب قطار میں کھڑے پایا ۔ قریب جاکر سلام عرض کیا اور درخواست کی ،''حضور ! بہت لمبی لائن ہے ، لائیے میں آپ کی امیگریشن کروا دیتا ہوں ۔'' لیکن امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی نے حقوق العباد تلف ہونے کے خوف سے منع فرمادیا ۔ یہ دیکھ کرمیں بہت متأثر ہوا کہ'' میں نے بڑی بڑی شخصیات کو دیکھا لیکن کوئی اس طرح قطار میں کھڑا نہیں ہوتا ۔''چنانچہ میں امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کے انتظار میں وہیں رُکا رہا ۔ جب امیر اہل سنت امیگریشن Clearکروا کر آگے بڑھے تو میں بھی آپ کے ساتھ ساتھ چلنے لگا ۔
Flag Counter