Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
108 - 200
دلائی ۔ الحمدللہ عزوجل ! اس اسلامی بھائی نے آپ کی انفرادی کوشش کی برکت سے توبہ کرکے تجدید ایمان کرلیا ۔
( 11) عذاب ِ جہنم سے ڈرانے کے لئے انفرادی کوشش
شہزادہ امیرِ اہلِ سنت حاجی محمد بلال رضا عطاری سلَّمہ الباری فرماتے ہیں کہ 

    ''بچپن میں ایک مرتبہ میں نے کسی کنوئیں میں جھانک کر دیکھا تو اس کی گہرائی دیکھ کر میرے دل پر خوف طاری ہوگیا ۔جب میں نے اپنے باپاجان امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی کی خدمت میں یہ ماجرا عرض کیا تو آپ نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے کچھ اس طرح فرمایا ،''دنیاوی کنوئیں کی گہرائی دیکھ کر ہی آپ کا دل خوف زدہ ہوگیا تو غور کیجئے کہ جہنم کی گہرائی کس قدر ہولناک ہوگی ۔''
(2 1) سنت سکھانے کے لئے انفرادی کوشش
شہزادہ امیرِ اہلِ سنت حاجی محمد بلال رضا عطاری مدظلہ العالی کا ہی بیان ہے کہ

    ''بچپن میں ایک مرتبہ امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے اپنے گھر (واقع پیرکالونی باب المدینہ کراچی )سے فیضان مدینہ(واقع محلہ سوداگران)کی طرف آرہا تھا ۔ اسی دوران راستے میں ایک پُول(کھمبا)ہمارے درمیان حائل ہوگیا ۔ جب وہاں سے گزرنے کے بعد میں دوبارہ امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی کے قریب ہوا تو آپ نے سلام ارشاد فرمایا ۔ میں جواب دے چکا تو فرمایا ،''راستے میں چلتے ہوئے دو آدمیوں کے بیچ میں کوئی چیز حائل ہوجائے تو دوبارہ ملاقات پر سلام کرنا سنت ہے ۔'' الحمد للہ عزوجل ! اس کے بعد سے ہمیشہ میری یہ کوشش رہی کہ جب بھی ایسا موقع آئے تو میں ہی سلام میں
Flag Counter