Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
107 - 200
انفرادی کوشش فرماتے رہے ۔
( 9) گونگے بہرے اسلامی بھائی پر انفرادی کوشش
    الحمدللہ عزوجل ! قوتِ گویائی سے محروم یعنی گونگے اسلامی بھائی بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہیں ۔ جن کی تربیت اشاروں کی زبان میں کی جاتی ہے ۔ اور تربیت کرنے والے اسلامی بھائی حقیقتاًگونگے نہیں ہوتے لیکن وہ اشاروں کی زبان میں گفتگو کرنا جانتے ہیں ۔ ایک مرتبہ بہت سے گونگے اسلامی بھائی امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کی بارگاہ میں حاضر ہوئے ۔ان میں ایک گونگا ایسا تھا جوبدمذہبوں کے عقائد کی طرف مائل تھا ۔ کسی نے امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کو اس کے بارے میں بتایا تو آپ نے ان کی تربیت کرنے والے اسلامی بھائی کے ذریعے اس سے گفتگو کی ۔ الحمد للہ عزوجل ! آپ کی انفرادی کوشش کی برکت سے وہ گونگا اپنے برے عقائد سے تائب ہوگیا ۔
(10) کلمہ کفر بولنے والے پر انفرادی کوشش
    بہت عرصہ قبل یعقوب ٹیرس سولجر بازار کے رہائشی اسلامی بھائی امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی سے ملاقات کی غرض سے حاضر ہوئے تو کسی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی ۔ انتہائی مایوسی کے عالم میں ان کے منہ سے کلمہ کفر نکل گیا ۔ جب آپ کو ان کی زبان سے نکلنے والے کلمات کے بارے میں بتایا گیا تو آپ نے (کچھ اس طرح) فرمایا'' یہ تو کلمہ کفر ہے ۔''اس کے بعد اس اسلامی بھائی کی شدومد سے تلاش شروع کردی گئی ۔ تقریباً دو گھنٹے کی تلاش کے بعد بالآخر امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی اس اسلامی بھائی کے گھر جا پہنچے اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسے کلمہ کفر کے بارے میں بتایا اور توبہ کی ترغیب
Flag Counter