Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
105 - 200
داری سر انجام دے رہا ہوں ۔
(6) ناراض ہمسائے پر انفرادی کوشش
    پہلے پہل امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی موسیٰ لین باب المدینہ (کراچی )میں ایک فلیٹ میں رہا کرتے تھے ۔ ایک مرتبہ پڑوس میں رہنے والی خاتون کی آپ کے گھر والوں سے کچھ بدمزگی ہوگئی ۔ اس خاتون نے اسی وقت گھر میں موجود اپنے بچوں کے ابو کو سارا قصہ اپنے انداز میں جاسنایا ۔ وہ اس کی بات سن کر بھڑک اٹھا اورخطرناک تیور لئے آپ کے گھر پہنچا اور آپ سے ملنے کا تقاضا کیا لیکن آپ اس وقت راہ ِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے مدنی قافلے میں سفر اختیار کئے ہوئے تھے ۔ یہاں سے ناکام ہونے کے بعد وہ اس مسجد میں جاپہنچا جہاں آپ امامت فرماتے تھے اور آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے خلاف واویلا مچانا شروع کردیا اور مختلف قسم کی دھمکیاں دے ڈالیں ۔

     جب آپ قافلے سے واپسی پر مسجد میں پہنچے تو آپ کو اس کے بارے میں بتایا گیا ۔ آپ نے تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی انتقامی کاروائی نہ کی بلکہ اس کو منانے کی فکر میں لگ گئے ۔ چند دن بعد مسجد سے گھرکی طرف جاتے ہوئے وہی شخص اپنے گھر کے باہرکچھ لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوا مل گیا ۔ آپ اسے دیکھتے ہی اس کی طرف بڑھ گئے اور سلام کیا۔آپ کو دیکھ کر اس کے چہرے پر شدید غصے کے آثار نمودار ہوئے لیکن آپ نے اس کے غصے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نہایت نرمی اور شفقت سے کہا،''بھائی !آپ تو بہت ناراض دکھائی دیتے ہیں ؟۔۔۔۔۔۔'' آپ کا پیار بھرا انداز دیکھ کر اس کا دل پسیج گیا اوراس کی ناراضگی دور ہوگئی ۔یہاں تک کہ وہ باصرار آپ کو اپنے گھر لے گیا اور ٹھنڈے مشروب سے آپ کی خاطر تواضع کی ۔
Flag Counter