| اِنفرادی کوشش |
بخش جوابات عطا فرمائے ۔ لیکن اس کا کہنا تھا کہ'' ابھی میرا دل 100فی صدمطمئن نہیں ہوا ،لہذا !آپ بھی دعا کریں ، میں بھی دعا کرتا ہوں ۔''امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے اس کی درخواست پر رقت انگیز دعا کی جسے سن کر اس پر گریہ طاری ہوگیا اور وہ اپنی اہلیہ سمیت مسلمان ہوگیا ۔ پھر اس نے اپنی دوسری بیوی اور تین بچوں کو مسلمان کرنے کے لئے کسی کو اپنے ہمراہ بھیجنے کی درخواست کی تو امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے اپنے بڑے شہزادے حاجی احمد عبید رضا عطاری سلمہ الباری کو اس نومسلم اسلامی بھائی کے ہمراہ بھیج دیا جن کے ہاتھ پر اس کے بقیہ اہلِ خانہ نے اسلام قبول کر لیا ۔
( 5) مدنی کام چھوڑ دینے والے پر انفرادی کوشش
اورنگی ٹاؤن باب المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں 1984ء میں دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ ہونے کے بعد ایک عرصہ تک بطور ِحلقہ نگران مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتارہا لیکن کچھ وساوس کا شکار ہو کر بدد ل ہوگیا اور مدنی کاموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی ۔ پھر6سال کے بعد ایک مرتبہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کے پیچھے نماز پڑھنے کا اتفاق ہوا اور آپ کی نگاہ مجھ پر پڑی توآپ نے شفقت بھری مسکراہٹ سے نوازا جس سے دل کی کیفیات بدلنا شروع ہوگئیں۔ اس کے بعد چند اسلامی بھائیوں کے ساتھ آپ کے درِدولت پر سحری کے لئے حاضر ہوا تو آپ نے مجھے اپنے پاس بٹھا لیا اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے رہے ۔ الحمدللہ عزوجل! آپ کی انفرادی کوشش کی برکت سے نہ صرف وساوس سے چھٹکارا ملا بلکہ پھر سے مدنی کاموں کے لئے فعال ہوگیا اور آج عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ میں مدنی تربیت گاہ میں ذمہ