| اِنفرادی کوشش |
ماحول سے وابستہ تھے لیکن چندنادان عناصر کے پروپیگنڈہ سے متاثر ہوکر دعوتِ اسلامی سے بدظن ہو کر مدنی ماحول سے دور ہوگئے اور اپنے دن رات محض دنیا کمانے میں بسر کرنے لگے ۔ ایک اسلامی بھائی انہیں امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کی بارگاہ میں لے گئے۔ جب امیر اہلِ سنت مدظلہ العالی کو ان کے بارے میں الگ سے بتایا گیا تو آپ نے بھر پور شفقت فرماتے ہوئے انفرادی کوشش فرمائی اور اپنے ساتھ کھانا کھلایا پھر چائے بھی پلائی ۔ ملاقات کے اختتام پر اس اسلامی بھائی کے جذبات کچھ یوں تھے کہ اب میں اس مدنی ماحول کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا ،آپ استقامت کی دعا کردیجئے ۔'' الحمدللہ عزوجل !آج وہ اسلامی بھائی باب المدینہ کی ایک مجلس کے رکن اور اپنے حلقہ کے قافلہ ذمہ دار ہیں ۔
(4) عیسائی پادری پر انفرادی کوشش
۲۶شوال المکرم ۱۴۲۰ھ بروز جمعرات دوپہر کے وقت ایک عیسائی پادری اپنی اہلیہ کے ہمراہ شیخِ طریقت ، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کے درِ دولت پر حاضر ہوا ۔ اس پادری کا کہنا تھا،
'' مجھے خواب میں چار مرتبہ سبزعمامے والے بزرگ عبدالقادر جیلانی (رحمۃ اللہ علیہ)اور ایک مرتبہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی زیارت ہوئی ، ان دونوں نے مجھ سے ایک ہی بات ارشاد فرمائی کہ'' تم عطار کے پاس جاؤ، '' چنانچہ میں تلاشِ بسیار کے بعد آپ تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہوں۔''
پھر اس نے امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی سے کچھ سوالات کئے اور اپنی تسلی چاہی ۔ امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے اس کے سوالات کے تسلی