Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
102 - 200
    جب دعا ختم ہوئی تو اس دہریہ نے آپ سے بڑی عقیدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عرض کی ،''دورانِ دعا ایک انجانے خوف کے سبب میرے تورونگٹے کھڑے ہو گئے ،اب میں نے توبہ کر لی ہے ۔''پھر اس نے آپ کے دست مبارک پر دہریت سے باقاعدہ توبہ کی اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا اور آپ کے ذریعے حضور سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ تعالی عنہ  کی غلامی کا پٹا بھی اپنے گلے میں ڈال لیا ۔
(2) بُرا بھلا کہنے والے پر انفرادی کوشش
   دعوتِ اسلامی کے اوائل میں امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی کو ایک اسلامی بھائی کے بارے میں پتا چلا کہ وہ آپ کو برابھلا کہتا ہے اوراس نے آپ کی امامت میں نماز پڑھنا بھی چھوڑ دی ہے ۔ایک دن وہ آپ کو اپنے دوست کے ساتھ سرِراہ مل گیا۔آپ نے اسے سلام کیا تو اس نے منہ دوسری طرف پھیر لیا۔ لیکن آپ نے اس کی بے رخی کا کوئی اثر نہ لیا اور اس کے سامنے ہوکر مسکراتے ہوئے کہا'' بہت ناراض ہو بھائی؟ ۔۔۔۔۔۔'' اور اسے اپنے سینے سے لگا لیا اور گرم جوشی سے معانقہ کیا ۔ اس کے دوست کا کہنا ہے کہ وہ آپ کے جانے کے بعد کہنے لگا ،''عجیب آدمی ہے ،میرے منہ پھیر لینے کے باوجود اس نے مجھے گلے لگا لیا ، جب اس نے مجھے گلے لگایا تو یوں محسوس ہوا کہ دل کی ساری نفرت محبت میں بدل گئی ،لہذا! میں مرید بنوں گا تو انہی کا بنوں گا۔''پھر وہ اسلامی بھائی اپنے کہنے کے مطابق آپ کے مرید بھی بنے اور داڑھی شریف بھی چہرے پر سجا لی ۔
 (3) مدنی ماحول سے دور ہوجانے والے پر انفرادی کوشش
    باب المدینہ کراچی کے علاقہ لائنز ایریا میں رہنے والے ایک اسلامی بھائی مدنی
Flag Counter