Brailvi Books

امتحان کی تیاری کیسے کریں؟
27 - 33
طرح یاد نہیں؟ 

    (18) اب اگر سوالات میں گنجائش دی گئی ہو تو وہ سوال حل نہ فرمائیں جس کا جواب اچھی طرح یاد نہ ہو۔

    (19) سوالات کے حل کے لئے وقت تقسیم فرمالیں مثلاً پانچ سوالات کے جوابات لکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہواور مقررہ وقت تین گھنٹے ہو تو ایک سوال کے لئے اوسطاً۳۰ منٹ مقرر کر لیں اور بچ رہنے والا وقت اپنے جوابات پر نظر ثانی کے لئے صرف کریں۔ اس تقسیم کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ مقرر کردہ وقت میں سوالات کے مکمل جوابات دینے میں کامیاب ہوجائیں گے ، ان شاء اللہ عزوجل ۔ بصورت دیگر آپ کو شدید دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ 

    (20) پرچہ آسان ہو یا مشکل یکساں توجہ سے حل کریں ۔ بعض اسلامی بھائی آسان سوالات پوچھے جانے پر جلد بازی کا شکار ہوجاتے ہیں اور غلط جوابات بھی لکھ ڈالتے ہیں ۔

    (21) سوالات کے جوابات دینے میں ترتیب یوں رکھئے کہ سب سے پہلے آسان سوال پھر اس سے مشکل اس کے بعد جو اس سے مشکل ہو،علی ھذا القیاس ۔ کیونکہ اگر آپ ابتداء مشکل سوال کا جواب لکھنے میں مشغول ہوگئے تو ہوسکتا ہے کہ اس میں زیادہ وقت صرف ہونے کی وجہ سے آسان سوالات لکھنے سے رہ جائیں۔اپنے ذہن میں طے کی گئی جوابات دینے کی ترتیب کے مطابق سوالات پر بھی نشانات لگا لیں۔مثلاً آپ کو چوتھے سوال کا جواب پہلے لکھنا ہے تو اس پر 1لکھ لیں ،اور دوسرے نمبر پر پہلا سوال حل کرنا ہے تو اس پر 2لکھ لیں ،علی ھذا القیاس ۔