ہوجائے گی ۔
(11) پرچہ شروع ہونے سے چند منٹ قبل استنجاء ووضوسے فراغت حاصل کر لیں کیونکہ اگر دورانِ امتحان استنجاء خانے جانے کی حاجت پیش آئی تو شاید ممتحن (Examiner)کی طرف سے جانے کی اجازت نہ ملے اور اگر اجازت مل بھی گئی تو وقت کا ضیاع ہوگا ۔
(12) اگرشدید گرمی کا موسم ہو یا آپ کو عادتاًپیاس زیادہ لگتی ہوتوامتحان شروع ہونے سے قبل مناسب مقدارمیں پانی بھی پی لیں ،یا کسی بوتل میں ساتھ لے لیں ۔
(13) پرچہ شروع ہونے سے پہلے بالخصوص پہلے دن ممتحن کی ہدایات کو غور سے سنیں ۔
(14) جب جوابی کاپی اور سوالیہ پرچہ(answer sheet and question paper ) تقسیم کیا جارہا ہوتو ادب اور شائستگی کے ساتھ وصول کریں کیونکہ امتحانات میں اکثر اساتذہ کرام کو ہی نگرانی پر معمور کیا جاتا ہے ۔
(15) عموماً امتحان میں پہلے جوابی کاپی دی جاتی ہے پھر کچھ دیر بعد سوالیہ پرچہ دیا جاتا ہے لہذا ! جوابی کاپی ملنے پر اس پر اپنا رول نمبر (Roll No)لکھ لیں اور سائیڈ پر حاشيے وغیرہ لگا لیں۔
(16) جب آپ کو سوالیہ پرچہ دیا جائے تو اسے کامل توجہ کے ساتھ مکمل طور پرپڑھیں۔ اس کے آغاز میں دی گئی ہدایات کا بھی بغور مطالعہ فرمائیں۔
(17) سوالات کی درجہ بندی فرما لیں کہ کس سوال کا جواب آپ کوبہترین یاد ہے ؟ کون سے سوال کا جواب قدرِ کفایت یاد ہے ؟ اور کون سے سوال کا جواب اچھی