Brailvi Books

امتحان کی تیاری کیسے کریں؟
25 - 33
    (3) جب امتحان دینے کے لئے جائیں توغسل یا کم ازکم وضو کر کے جائیں ، اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ذہن بھی فریش رہے گا ۔

    (4) جانے سے پہلے ہلکا پھلکا ناشتہ ضرور کر لیں۔ خالی پیٹ امتحان دینے جائیں گے تو پرچہ دیتے وقت توانائی صرف ہوگی جس کے نتیجے میں آپ کو نقاہت (Weakness)کا احساس ہوگا اور ذہن بھی ٹھیک طرح سے کام نہ کر سکے گا ۔

    (5) امتحانی مرکز(Examination Centre) کے لئے روانہ ہونے سے پہلے وہ اشیاء ضرور لے لیں جن کی دوران ِ امتحان ضرورت پڑتی ہے مثلاًقلم ،مارکر، روشنائی ، اریزر(eraser)، اسکیل ، رولنمبر سلپ وغیرہ ۔

    (6) پہلے دن امتحانی مرکز میں ذرا جلدی چلے جائیں تاکہ کسی قسم کی پیچیدگی سے بچا جاسکے ۔

    (7) امتحانی مرکزپہنچنے کے بعد اپنے بیٹھنے کی جگہ معلوم کر لیں ۔ 

    (8) پرچہ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ذہن کو آرام دینے کے لئے کتاب وغیرہ کا مطالعہ ترک کر دیں ۔ 

    (9) غیر ضروری گفتگو میں مشغول ہونے کی بجائے درود پاک پڑھتے رہیں۔

    (10) ذہن پر کسی قسم کی ٹینشن (Tension)نہ لیں کہ نہ جانے کیا ہوگا؟ میں کچھ لکھ بھی پاؤں گا یا نہیں ؟ میں تو کوئی خاص تیاری بھی نہیں کر سکا وغیرہ ، بلکہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے پُرسکون رہیں۔ ہوسکے تو ساتھ میں کوئی چبانے والی چیز مثلاً الائچی وغیرہ ضرور لے لیں۔پرچہ دینے کے دوران یا اس سے پہلے ذہنی دباؤ (Agitation) محسوس ہو تو الائچی منہ میں ڈال لیں ، ان شاء اللہ عزوجل ذہنی دباؤ میں کمی واقع ہونا شروع