| امتحان کی تیاری کیسے کریں؟ |
کیا۔ آپ نہ صرف خود مطالعے کا شوق رکھتے ہیں بلکہ اپنے مریدین ومتوسلین ومحبین کو بھی دینی کتب بالخصوص فتاوی رضویہ ،بہار شریعت ، تمہیدالایمان ،منہاج العابدین اور نصاب ِ شریعت کے مطالعہ کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں ۔
کتنی مرتبہ د ہرائی کریں ؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
اس سوال کے جواب کا انحصار اس بات پر ہے کہ امتحانات میں کتنا عرصہ باقی ہے ۔ لہذا ! اگر وقت میں وسعت ہو تو امتحانات سے قبل کم ازکم دومرتبہ تمام اسباق کی دہرائی کر لیں ۔دہرائی کر چکنے کے بعد کوشش کر کے سابقہ امتحانی پرچہ جات کو حل کرنا بے حد مفید ہے ۔امتحان د ینے کا طریقہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
جب امتحانات کا آغاز ہونے والا ہوتو درجِ ذیل گزارشات پر عمل کرنے کی کوشش کریں ،۔۔۔۔۔۔
(1) کسی بھی مضمون کے پرچہ (Paper)سے ایک دن قبل اس کی اجمالی طور پر دہرائی کر لیں۔
(2) جس تاریخ کو پرچہ ہو ،اس میں ساری رات جاگنے سے گریز کریں ۔ کیونکہ ساری رات جاگنے کی صورت میں صبح پرچہ دیتے وقت تھکن کا احساس غالب رہے گا اور ذہن پر غنودگی چھائی رہے گی جس کی وجہ سے ساری محنت پر پانی پھر سکتا ہے ۔