Brailvi Books

امتحان کی تیاری کیسے کریں؟
19 - 33
ہيں ۔''
(المستدرک علی الصحیحین ،کتاب العلم ،ج۱، ص۲۸۷،رقم الحدیث:۳۳۰،مطبوعۃ دارالمعرفۃ بیروت)
     سبق کو زبانی یاد کرنے کے لئے ہوسکے توایسے مقام کا انتخاب کریں جہاں آپ کامل یکسوئی کے ساتھ سبق یاد کرسکیں اور اگر ایسی جگہ میسر نہ آسکے تو ایسی جگہ بیٹھیں جہاں آپ کو کچھ نہ کچھ یکسوئی (Concentration)حاصل ہوجائے۔ اس کے لئے آنکھ کا قفل  مدینہ لگانا  فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ اب بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیجئے کہ نیک کام سے قبل بسم اللہ پڑھنا مستحب بھی ہے اور حدیث پاک میں ارشاد ہوا
،''کل امر ذی بال لم یبدأ ببسم اللہ فھو اقطع
یعنی جو کام بسم اللہ سے شروع نہیں کیا جاتا وہ ادھورا رہ جاتا ہے ۔''
(کنزالعمال ،کتاب الاذکار ،ج۱،ص۲۷۷،رقم الحدیث: ۲۴۸۷، مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
    پھرحمد ِ باری تعالیٰ کی نیت سے الحمدللہ رب العالمین کہہ لیں کہ ذکر اللہ کا ثواب بھی ملے گا اور حدیثِ پاک میں ہے ،
''کل امر ذی بال لم یبدأ بحمد اللہ فھو اقطع
یعنی جو کام اللہ عزوجل کی حمد سے شروع نہیں کیا جاتا وہ ادھورا رہ جاتا ہے ۔''
(کنزالعمال ،کتاب الاخلاق ،ج۳،ص۱۰۷،رقم الحدیث: ۶۴۵۹، مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
    اس کے بعد دل ہی میں سہی اللہ تعالیٰ سے دعا کر لیجئے کہ'' یا اللہ عزوجل! میں تیرے دین کو سیکھنے کے لئے اس سبق کو یاد کرنا چاہتا ہوں ،میری مدد فرما اور میرے حافظے کو قوی فرما دے ۔''

    اب جس سبق کو یاد کرنا مقصود ہو ،اسے پوری توجہ سے اول تاآخر پڑھ لیں اور اس میں بیان کردہ مفہوم کو بھی سمجھ لیجئے ۔اگر عربی کتاب سے یاد کر رہے ہوں تو پہلے عبارت پڑھ کر ترجمہ کریں پھر اس کے مفہوم کو بھی سمجھ لیجئے۔اب اگر سبق طویل ہوتو اسے
Flag Counter