Brailvi Books

امتحان کی تیاری کیسے کریں؟
20 - 33
دویا تین حصوں (Parts)میں تقسیم کرلیجئے اور ہر حصے کے اہم الفاظ کو نشان زد (Highlight)کر لیں۔پھر پہلے حصے کو چند مرتبہ (مثلاً ۴ یا ۵ مرتبہ ) درمیانی آواز کے ساتھ اس طرح پڑھیں کہ آپ کے آس پاس بیٹھنے والے اسلامی بھائی تشویش میں مبتلاء نہ ہوں ۔ آواز کے ساتھ پڑھنے کا فائدہ یہ ہو گا کہ یاد کرنے میں ہمارے تین حواس یعنی آنکھ ، زبان اور کان استعمال ہوں گے اورجو بات تین حواس کے ذریعے دماغ تک پہنچے گی ان شاء اللہ عزوجل جلد یاد ہوگی ۔ اس کے بعد سبق کے مذکورہ حصے پر ہاتھ یا کوئی کاغذ وغیرہ رکھ کر نگاہیں جھکا کر یا آنکھیں بند کر کے اسے زبانی دہرانے کی کوشش کریں ، نگاہیں جھکانے یا آنکھیں بند کرنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ سبق کے الفاظ کا نقشہ ہمارے ذہن میں بیٹھ جائے گا کہ پہلی سطر میں کون سے الفاظ تھے اور دوسری میں کون سے ؟علی ھذا القیاس ۔ اس دوران اگر کوئی لفظ بھول جائے تو ہاتھ اٹھا کر صرف اسی لفظ کو دیکھ کر دوبارہ ہاتھ رکھ دیجئے ۔ اپنی اس مشق(Exercise) کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک آپ بغیر دیکھے اس حصے یا پیراگراف کو دہرانے میں کامیاب نہ ہو جائیں۔ پہلے حصے کو یاد کرنے کے بعد دوسرے حصے کی طرف بڑھ جائیں پھر اسے بھی اسی طرح یاد کریں پھر تیسرے حصے کو یاد کریں ۔ جب سبق کے تمام حصوں کو الگ الگ یاد کرچکیں تو مکمل سبق کو اتنی مرتبہ زبانی دہرا ئیں کہ زبان میں روانی آجائے۔

    زبانی یاد کرچکنے کے بعد اگر وقت میں وسعت ہو تو اس سبق کو لکھ کربھی دہرالیں۔اس کے بعداسے ضرور بالضرور کسی اسلامی بھائی کو سنا کر پختہ کرلیں ۔

چند اہم باتیں:

    (۱) سبق کو بغیر سمجھے رٹنے کی کوشش نہ کریں کہ بغیر سمجھے رٹا ہوا سبق جلد بھول جاتا