Brailvi Books

امتحان کی تیاری کیسے کریں؟
17 - 33
نوجوانوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہوگیا اور وہ گناہوں سے تائب ہوکر صلوۃ وسنت کی راہ پر گامزن ہوگئے۔

امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں،اورقادری سلسلے کی تو کیا بات ہے! کہ حضور غوثِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں،''میں اپنے مریدوں کاقیامت تک کے لئے توبہ پر مرنے کا (بفضلِ خدا عزوجل)ضامن ہوں۔''(بہجۃ الاسرار،ص۱۹۱،مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
(۲) سبق یاد کرنے کا طریقہ درست نہ ہونا :
             سبق صحیح یاد نہ ہونے یا دیر سے یاد ہونے یا یاد ہو کر بھول جانے کی دوسری وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ہمارا سبق یاد کرنے کا طریقہ درست نہ ہو ۔ اس سبب کو دور کرنے کے لئے نیچے دئيے  گئے طریقے کے مطابق سبق یاد کرنے کی کوشش کریں ، ان شاء اللہ عزوجل چند ہی دنوں میں آپ کو بہتری (Improvement) کے آثار دکھائی دیں گے ۔
سبق یاد کرنے کا بہتر طریقہ:
        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کسی بھی سبق کو اچھی طرح یاد رکھنے کے لئے پہلے اسے زبانی یاد کر لیجئے پھر اسے لکھ کردہرالیجئے کیونکہ اس کی ترغیب حدیث پاک میں وار دہوئی ہے جیسا کہ کنزالعمال میں ہے کہ 

    ایک آدمی نے رسول اﷲ ا کی بارگاہ میں حافظہ کی خرابی کی شکایت کی تو آپ انے اپنے ہاتھ سے خط (یعنی لکھنے ) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ،''اپنے دائیں ہاتھ سے مدد طلب کر ۔''
(کنزالعمال ،کتاب العلم ،ج ۱۰،ص ۱۰۷،رقم الحدیث :۲۹۲۹۱ ،مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
Flag Counter