Brailvi Books

امتحان کی تیاری کیسے کریں؟
16 - 33
    (۹)فضول گفتگو سے پرہیز کرتے ہوئے زبان کا قفل مدینہ لگائیں(اس کی تفصیلی وضاحت کے لئے امیر اہل سنت مدظلہ کے رسالہ'' قفلِ مدینہ ''کا مطالعہ فرمائیں)، اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ زبان جتنی کم استعمال ہوگی ذہن کی توانائی اتنی زیادہ محفوظ رہے گی اور یہ توانائی(Energy) سبق یاد کرنے کے وقت ہمارے کام آئے گی ۔ ان شاء اللہ عزوجل 

    (۱۰) نگاہیں نیچی رکھنے کی سنت پر عمل کرتے ہوئے آنکھ کا قفل مدینہ لگائیں۔ اس کا بھی یہی فائدہ ہوگا کہ ہمارے ذہن کی توانائی محفوظ رہے گی ۔

     (۱۱)غیر ضروری اور گناہوں بھرے خیالات سے بچتے ہوئے ذہن کا قفل مدینہ لگائیں ۔ اس کا بھی وہی فائدہ ہوگا جو اوپر ذکر کیا جاچکا ہے ۔

    (۱۲) جو اسلامی بھائی شیخ طریقت ،امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی مدظلہ العالی سے بیعت یا طالب ہوں وہ یاداشت میں بہتری کے لئے۴۱ دن تک روزانہ ۲۱ مرتبہ '' یَاعَلِیْمُ '' پانی پر پڑھ کر نہار منہ پئیں ، ان شاء اللہ عزوجل حافظہ روشن ہوجائے گا ۔(شجرہ عطاریہ ، ص۴۶،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )
مدنی مشورہ :
        جوطلباء اسلامی بھائی کسی کے مُرید نہ ہوں اُنکی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے!کہ وہ شیخ طریقت امیراہلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مُرید بن جائیں اور جو پہلے سے کسی پیر صاحب سے بیعت ہوں وہ امیراہل ِ سنت مدظلہ العالی سے طالب ہوکر اپنے پیر صاحب کے فیض کے ساتھ ساتھ امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی کا فیض بھی حاصل کریں۔الحمدللہ عزوجل !آپ مدظلہ العالی کی نگاہِ فیض سے لاکھوں مسلمانوں بالخصوص
Flag Counter