مالک ومولا عزّوجل ! تیرا عاجز بندہ تیری بارگاہ میں حاضر ہے ، اے اللہ عزوجل ! میں تیرے دین کا علم حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن میری یاداشت میرا ساتھ نہیں دیتی ،اے ہر شے پر قادر رب عزوجل!تُو اپنی قدرتِ کاملہ سے میرے کمزور حافظے کو قوی فرما دے اور مجھے بھول جانے کی بیماری سے نجات دے دے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ''
(۲) ہر وقت باو ضو رہنے کی کوشش کریں۔اس کا ایک فائدہ تو یہ ہو گا کہ ہمیں سنت پر عمل کا ثواب ملے گا جبکہ دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ ہمیں خوداعتمادی کی دولت نصیب ہوگی اور احساسِ کمتری ہمیں چھونے بھی نہ پائے گا جو کہ حافظے کے لئے شدید نقصان دہ ہے۔
(۳) سرکارِ مدینہ سرور قلب وسینہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر درودو سلام کی کثرت کریں کہ اس کے نتیجے میں ثواب کے ساتھ بہتر یاداشت کا تحفہ بھی نصیب ہوگا جیساکہ نبی اکرم نور مجسم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ،''جب تم کسی چیز کو بھول جاؤ تو مجھ پر درود پاک پڑھو وہ چیز ان شاء اللہ عزوجل تمہیں یاد آجائے گی ۔''(القول البدیع،ص ۲۱۷،مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
(۴)حافظے کو نقصان دینے والی چیزوں سے بچیں مثلاً گناہوں سے پرہیز کریں کہ مشہور ہے ''النسیان من العصیان .یعنی عصیاں سے نسیاں ہوتا ہے ۔'' ،اس کے علاوہ چکنائی والی ،کھٹی اور بلغم پیدا کرنے والی اشیاء سے دور رہیں کہ یہ حافظے کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں ۔ بلغم کے علاج کے لئے موسم کی مناسبت سے روزانہ یا وقفے وقفے سے مٹھی بھر کشمش (سوغی) کھانا بے حد مفید ہے جیسا کہ قبلہ امیراہل ِ سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی فرماتے ہیں کہ ''بلغم اور زکام کے علاج کے سلسلے میں جو فائدہ کشمش نے دیا کسی دواء نے بھی نہیں دیا ۔''(مدنی مذاکرہ :کیسٹ نمبر۱۲۴)
(۵)اپنی صحت (Health)کا خاص طور پرخیال رکھیں ۔کہیں ایسا نہ ہو کہ ہر