Brailvi Books

امتحان کی تیاری کیسے کریں؟
13 - 33
نہ بڑھ سکے ۔ ہدف طے کرنے کے بعد اسے اپنے پاس جدول (Time Table)کی صورت میں لکھ لیں ۔ 

(2) سبق یاد کرنے کا طریقہ : 

     طلباء اسلامی بھائیوں کی بہت بڑی تعداداس وجہ سے پریشان دکھائی دیتی ہے کہ ہمیں سبق یاد نہیں ہوتا ..یا.. بہت دیر میں یاد ہوتا ہے.. یا.. ہم نہایت محنت سے سبق یاد کرتے ہیں لیکن جلد ہی بھول جاتا ہے ،۔۔۔۔۔۔

    ایسے طلباء اسلامی بھائیوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ مذکورہ بالا شکایات کی دو بڑی وجوہات ہوسکتی ہیں ،۔۔۔۔۔۔

    (۱)حافظہ کی کمزوری     یا(۲) سبق یاد کرنے کا طریقہ درست نہ ہونا 

(۱) حافظہ کی کمزوری:

        بلاشبہ اسباق کو یاد کرنے میں حافظہ (Memory)بنیادی اہمیت رکھتاہے بلکہ اس کی کمزوری کو علم کے لئے آفت قرار دیا گیا ہے چنانچہ مشہور ہے '' افۃ العلم النسیان یعنی بھول جانا علم کے لئے آفت ہے ۔''لہذا ہمیں چاہيے  کہ ہم اپنی قوتِ حافظہ کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کی کوشش کریں ۔ اس ضمن میں درجِ ذیل امور پیشِ نظر رکھنا بے حد مفید ثابت ہوگا ان شاء اللہ عزوجل ۔

حافظہ کی کمزوری کا علاج:

    (۱) اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے حافظے کی مضبوطی کے لئے دعا کریں کہ دعا مؤمن کا ہتھیار ہے ۔یہ دعا اس طرح بھی کی جاسکتی ہے ،''(بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر رب عزوجل کی حمد بیان کرنے اور رحمتِ عالم ا پردرودِ پاک پڑھنے کے بعد یوں عرض کریں) اے میرے