Brailvi Books

امتحان کی تیاری کیسے کریں؟
12 - 33
وقت میں پریشانی (Tension)سے بچنے کے لئے ہمیں چاہے کہ جب استاذ صاحب درجہ (کلاس ) میں کوئی سبق پڑھا رہے ہوں تو مکمل توجہ کے ساتھ اس سبق کو سمجھنے کی کوشش کریں ،پھر بھی اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے تو دائرہ ادب میں رہتے ہوئے متعلقہ استاذ صاحب سے دوبارہ پوچھ لیں اور پڑھے جانے والے سبق کو روزانہ دہرانے کی بھی ترکیب بنائیں ۔ ایسا کرنے کی صورت میں ہمارے کمزور اسباق کی فہرست بہت مختصر ہوگی ۔ایسا کرنے کے باوجودکسی مجبوری کی بنا پر کمزور رہ جانے والے اسباق بہت زیادہ ہوں تو مایوسی کا شکار نہ ہوں بلکہ رب عزوجلپر توکل کرتے ہوئے امتحانات کی تیاری کا آغاز فرما دیں کہ مشہور عربی مقولہ ہے ،''من جہد وجدیعنی جس نے کوشش کی اس نے (کامیابی کو)پالیا۔''
(۳) تمام اسباق کی دہرائی :
        جب آپ مذکورہ بالا اسباق کو مضبوط کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو ان سمیت ہر مضمون کے تمام اسباق کی دہرائی شروع کر دیں ۔
اسباق کی دہرائی کا طریقہ
(1) دہرائی کا ہدف طے کر کے جدول بنالیں :

     جن اسباق کو دہرانا مقصود ہو سب سے پہلے اپنا ایک ہدف (Target)طے کریں کہ میں فلاں مضمون کے اتنے اسباق روزانہ دہرایا کروں گا۔اس ہدف کو طے کرتے وقت امتحان کی تیاری کے لئے ملنے والے عرصے کو ضرور مدِ نظر رکھیں اور ہدف ایسا نہ ہو جس تک پہنچنا آپ کے لئے بے حد دشوار ہوجائے اور یہ سلسلہ کاغذی کاروائی سے آگے
Flag Counter