Brailvi Books

امتحان کی تیاری کیسے کریں؟
11 - 33
ہوتی ہیں اور باصلاحیت مصنف (Writers)سامنے آتے ہیں ۔

    (6) امتحان کی تیاری کے دوران ہمیں وقت کی اہمیت (Importance)کا شدت سے احساس ہوتا ہے اور ہم امتحان کے بعد بھی وقت کے ضیاع سے بچنے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں ۔
امتحان کی تیاری کیسے کریں؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        امتحانات کی بہترین انداز میں تیاری کے لئے ہمیں ان امور کا بطورِ خاص خیال رکھنا چاہے ،۔۔۔۔۔۔

(۱) امتحان کی تاریخ اورامتحانی کورس کے بارے میں حتمی معلومات:

                سب سے پہلے امتحانات کی تاریخ اور ان میں شامل مضامین کے امتحانی نصاب (Course)کے بارے میں مستند ذرائع مثلاً ادارے کے ناظم صاحب (Principal)یامتعلقہ مضمون کے استاذصاحب (Teacher)سے معلومات حاصل کریں اور انہیں اپنے پاس لکھ لیں ۔

(۲) اسباق کے بارے میں محاسبہ :

        ہر ایک مضمون کے بارے میں اپنا محاسبہ(Computation) کریں کہ امتحان میں شامل اسباق میں سے کون سے اسباق آپ کو نہیں آتے یا پھر کمزور ہیں۔ پھر ان اسباق کی فہرست بھی بنا لیں اور سب سے پہلے انہی اسباق کو کسی استاذ ِ محترم یا درجہ(Class) کے طالب علم اسلامی بھائی سے مختصر وقت میں سمجھنے کی کوشش کریں ۔ ایسے
Flag Counter