(30)۔۔۔۔۔۔اس بات کا خیال رکھناکہ پہلے علمِ دین حاصل کرنا پھر کسب ِ حلال سے مال جمع کرنا اس کے بعد نکاح کرنا اور اگر تو دورانِ طالب ِ علمی مال کی طلب میں مشغول ہوگیاتو علمِ دین حاصل نہ کر سکے گا اور مال تجھے لونڈیاں اور خُدَّام خریدنے پر آمادہ کریگا اوریوں تو دنیا میں مشغول ہوجائے گا۔ زمانہ طالبِ علمی میں اس بات کا بھی لحاظ رکھناکہ دل میں ہرگز عورتوں کی رغبت پیدا نہ ہوکہ یوں تیرا وقت ضائع ہو گا اور تیرے اہل وعیال کثیرہوجائینگے اورتو ان کی ضروریات پوری کرنے میں مشغول ہو کرعلمِ دین اور مال دونوں سے رہ جائے گا۔