Brailvi Books

امامِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی وصیتیں
7 - 44
وہ ہم میں سے نہیں۔''
 (جامع الترمذی، ابواب البر والصلۃ، ماجاء فی رحمۃ الصبیان، الحدیث:۱۹۱۹،ص۱۸۴۵، دار السلام للنشر والتوزیع الریاض)
راستوں اورمساجدمیں کھانے سے پرہیز:
 (15)۔۔۔۔۔۔ راستو ں میں مت بیٹھنا، ضرورت ہوتو مسجد میں بیٹھ جانا۔

(16)۔۔۔۔۔۔ بازاروں اور مسجدوں میں نہ کھانا پینا، نہ ہی دکانوں پر بیٹھنا۔

(17)۔۔۔۔۔۔ سبیلوں او ر ان پر پانی پلانے والو ں سے پانی نہ پینا(کہ وہ عالم اورجاہل میں فرق نہیں کرتے)۔

(18)۔۔۔۔۔۔ ریشم اورزیور(سونے کی انگوٹھی، لاکٹ وغیرہ)اور کسی قسم کا سِلک (یعنی ریشم) نہ پہننا کیونکہ اس کا استعمال تجھے تکبر میں مبتلا کردے گا۔
ازدواجی زندگی کے آداب:
 (19)۔۔۔۔۔۔ اپنی شریکِ حیات سے بستر میں زیادہ گفتگو نہ کرنا، بوقتِ ضرورت اور بقدرِ ضرورت بات پرہی اکتفاء کرنا۔(۱)

(20)۔۔۔۔۔۔عورت سے زیادہ جماع کرنے اوراس کو زیادہ چھونے سے اجتناب کرنا۔
1۔۔۔۔۔۔ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت امام احمد رضا ؔخان علیہ رحمۃ الرحمن''مَشْعَلَۃُ الْاِرْشَاد فِیْ حُقُوْقِ الْاَوْلَاد'' میں فرماتے ہیں: ''(دورانِ جماع)زیادہ باتیں نہ کرے کہ (بیٹے کے)گونگے یا توتلے ہونے کا خطرہ ہے۔''        (فتاویٰ رضویہ، ج۲۴، ص۴۵۲، رضا فاؤنڈیشن لاہور)
Flag Counter