Brailvi Books

امامِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی وصیتیں
6 - 44
دُنیوی گفتگوسے بچنے کی نصیحت:
 (10)۔۔۔۔۔۔ہمیشہ علمی بات کرنا،دنیوی معاملات وتجارت کے بارے میں گفتگو سے اجتناب کرنا کیونکہ اس سے نقصان یہ ہوگاکہ لوگ مال کی طر ف تمہاری رغبت دیکھ کر تم پررشوت کے لین دین کی بدگمانی میں مبتلا ہو جائیں گے۔

(11)۔۔۔۔۔۔عام لوگو ں کے درمیان بیٹھو توہنسنی مذاق سے احتراز کرنا ۔

(12)۔۔۔۔۔۔بلاضرورت بازارمیں زیادہ آنے جانے سے بچنا۔
اَ مْرَدوں سے بچنے کی نصیحت:
 (13)۔۔۔۔۔۔ امردوں(یعنی جن لڑکوں کو دیکھ کر شہوت آئے اُن) سے گفتگو نہ کرنا کیونکہ وہ فتنے کاباعث ہیں۔ چھوٹے بچوں کے ساتھ گفتگو کرنے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرنے میں حرج نہیں ۔
بڑوں کا ادب کرنے کی نصیحت:
 (14)۔۔۔۔۔۔ غیرعالم بوڑھوں کے ساتھ راستوں کے درمیان نہ چلنا کیونکہ اگر تو نے اُن کو مقدَّم کیا تو تیرے علمی مقام کو عیب لگے گا اور اگر ان سے آگے چلا تو تجھ پر عیب لگے گا کہ تو نے ان کا احترام نہیں کیاحالانکہ حضورپرنور، شافعِ یومُ النشور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ''جو ہمارے بڑوں کی عزت اور چھوٹوں پرشفقت نہیں کرتا
Flag Counter