Brailvi Books

امامِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی وصیتیں
4 - 44
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ المُرْسَلِیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ  ؕ
(۱)۔۔۔۔۔۔ امامِ ابویوسف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کونصیحتیں

بادشاہوں سے میل جول میں احتیاطیں:
 (1)۔۔۔۔۔۔اے یعقوب(۱)! با دشاہ کی عزت وتوقیر کرنا ۔ اس کے منصب کی عظمت کا لحاظ رکھنا اور اس کے سامنے جھوٹ بولنے سے اجتناب کرنا۔

(2)۔۔۔۔۔۔جب تک بادشاہ سے تجھے کوئی علمی حاجت درپیش نہ ہو بلاضرورت اس کے دربار میں نہ جانا کیونکہ اگر تو اس کے ساتھ زیادہ میل جو ل رکھے گا تو وہ تجھے ہلکا اور حقیر جاننے لگے گا اور تیری قدر و منز لت اس کی نظر میں کم ہو جائے گی۔ اس لئے بادشاہ سے آگ جیسا برتاؤ کرکہ دُور رہ کراس سے نفع حاصل کر اور جس طرح جلنے اور تکلیف میں مبتلا ہونے کے ڈرسے آگ کے قریب کوئی نہیں جاتا اسی طرح بادشاہ کے قریب جانے سے بھی کتراتے رہنا اور اس کی ایذاء سے خود کو بچاتے رہنا کیونکہ وہ اپنے علاوہ کسی کوکچھ نہیں سمجھتا۔ 

(3)۔۔۔۔۔۔ بادشاہ کے سامنے کثرتِ کلام سے گُریز کرنا کیونکہ وہ اپنے مصاحبوں اور
1۔۔۔۔۔۔امام ابویوسف رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا نام یعقوب ہے مگراپنی کنیت ابویوسف سے مشہور ہیں۔علمیہ
Flag Counter