Brailvi Books

امامِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی وصیتیں
3 - 44
پہلے اِسے پڑھئے!
    اِمام الائمہ ،سراج الا ُمَّہ حضرت سیدناامامِ اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے شاگردوں کو انتہائی مفید نصیحتیں فرمائیں جو مختلف کتب میں بکھری ہوئی تھیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!مجلس المدینۃ العلمیۃ کے حکم پر شعبہ تراجمِ کتب کے مدنی علماء کَثَّرَھُمُ اللہُ تَعَالٰی نے انتھک کوشش سے ان نصیحتوں کو یکجا کر کے ان کا اُردو ترجمہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ یہ رسالہ حضرتِ سیِّدُنا امام ابویوسف، حضرتِ سیِّدُنایوسف بن خالد بصری، امامِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے شہزادے حضرتِ سیِّدُنا حماد، حضرتِ سیِّدُنانوح بن ابی مریم رحمہم اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین وغیرہ اکابر تلامذہ کو، کی گئی نصیحتوں پر مشتمل ہے جو انسان کی ظاہری وباطنی درستی کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ اس میں اصلاح کے بے شمار مدنی پھول ہیں۔ مثلاً اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتے رہنا، عوام وخواص کی امانتیں ادا کرنا، انہیں نصیحت کرنا، بادشاہِ وقت کے سامنے بھی حق بیان کرنا، زیادہ ہنسنے سے بچنا، تلاوتِ قرآنِ پاک کی پابندی کرنا اور اپنے پڑوسی کی پردہ پوشی کرنا وغیرہ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بَشُمُول ''المد ینۃ العلمیۃ''کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے۔
(آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم)
Flag Counter