(20)۔۔۔۔۔۔تندرستی کی حالت میں خوف و امیدکے درمیان رہنا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ پر حسنِ ظن رکھتے ہوئے مرنا، اور قلبِ سلیم کے ساتھ اُمید ِمغفرت کاغلبہ ہو، بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ بہت بخشنے والا مہربان ہے۔
(۴)۔۔۔۔۔۔ نوح بن ابی مریم رحمۃ اللہ علیہ کو نصیحتیں
عہدہ قضاء کے متعلق نصیحتیں:
حضرتِ سیِّدُنانوح بن ابی مریم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ''میں حضرتِ سیِّدُنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے احادیث کے معانی پوچھا کرتا تھاتوآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اچھی طرح ان کی وضاحت فرما دیتے تھے۔اسی طر ح آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پیچیدہ مسائل بھی دریافت کیا کرتا تھا اور میرے سوالا ت عام طورپر قضا اور احکام کے