(13)۔۔۔۔۔۔ روزانہ پابندی کے ساتھ قرآنِ مجید، فرقانِ حمید کی تلاوت کرنااور اس کا ثواب حضورنبی ئکریم، رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم،اپنے والدین،اساتذہ کرام اور تمام مسلمانوں کو پہنچانا۔
(14)۔۔۔۔۔۔اپنے دشمنوں سے زیادہ دوستو ں کے شرسے بچنا اس لئے کہ لوگوں کی عادات میں بکثرت خرابیاں واقع ہوگئی ہیں، اب تمہارے دشمن تمہارے دوستو ں کے ذریعے سے ہی تمہیں نقصان پہنچاسکتے ہیں۔
(15)۔۔۔۔۔۔اپنا راز، مال ودولت،(اختلافِ رائے کی صورت میں) اپنا مؤقف اور آنے جانے کے اوقات کو لوگوں سے پوشیدہ رکھنا۔
(16)۔۔۔۔۔۔اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بھلائی کرنااور ان کی تکالیف پر صبر کرنا۔
(17)۔۔۔۔۔۔مذہب ِ مہذَّب اہلسنّت وجماعت پرمضبوطی سے کاربند رہنا، جاہلوں ا ور بدمذہبوں کی صحبت سے اجتناب کرنا۔
(18)۔۔۔۔۔۔اپنے تمام معاملات میں نیت اچھی رکھنا ا ور ہر حال میں رزقِ حلال کے لئے کوشاں رہنا۔