Brailvi Books

امامِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی وصیتیں
33 - 44
دعائے سیِّدُالاستغفاراوراس کی فضیلت:
 (12)۔۔۔۔۔۔دعائے سیِّدالاستغفار میں مشغول رہنا اوروہ یہ ہے:
    ''اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا ۤ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ، خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ، اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَّی وَاَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔''
    یعنی اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!توہی میرارب ہے،تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تونے مجھے پیدا فرمایااورمیں تیرابندہ ہوں اور جہاں تک ہوسکا تیرے عہد وپیمان پر قائم ہوں، اپنے گناہوں کے شرسے تیری پناہ مانگتاہوں، تیری عطا کردہ نعمتوں کا اقرار کرتا ہوں اور اپنی خطاؤں کا اعتراف کرتا ہوں۔ میری مغفر ت فرما، گناہوں کو بخشنے والا تیرے سوا کوئی نہیں۔

    اس کی فضیلت یہ ہے کہ جو شخص ان کلمات کو شام کے وقت پڑھے پھر اسی رات مر جائے تو جنت میں جائے گا اور صبح کو پڑھے پھراسی دن مر جائے توجنت میں داخل ہو گا۔
 (صحیح البخاری،کتاب الدعوات، باب مایقول اذا اصبح، الحدیث ۶۳۲۳،ص۵۳۲)
مصیبت سے بچنے کا وظیفہ:
    حضرتِ سیِّدُنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا گیا: '' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا گھر جل گیاہے۔'' تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:''اُن کلمات کی برکت سے نہيں جل سکتا جو میں نے نبی ئمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے سُنے
Flag Counter