Brailvi Books

امامِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی وصیتیں
23 - 44
بزرگوں کی بارگاہ کے آداب:
(91)۔۔۔۔۔۔بزرگوں کے پاس جاؤتو اس وقت تک برتری نہ چاہنا جب تک کہ وہ خود تمہیں برتری نہ دیں تاکہ تمہیں ان سے کوئی پریشانی نہ پہنچے ۔

(92)۔۔۔۔۔۔ جب تم کچھ لوگوں کے ساتھ ہو تو جب تک وہ تمہیں بطورِ تعظیم آگے نہ کریں اس وقت تک ان کی امامت نہ کرانا۔

(93)۔۔۔۔۔۔حمام جاناہوتو دوپہریا صبح کے وقت میں جانااور سیرو تفریح کے مقامات کی طرف نہ جانا۔

(94)۔۔۔۔۔۔بادشاہوں کے ظلم کی جگہوں پر ان کے پاس اس وقت تک جانے سے گُریزکرنا جب تک تمہیں یقین نہ ہوجائے کہ تمہاری حق بات مان کر وہ لوگوں پر ظلم وستم سے باز آ جائیں گے اس لئے کہ اگرتمہاری موجودگی میں بادشاہوں نے کسی ناجائزوحرام کام کاارتکاب کیااور تم طاقت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اس ناجائزفعل سے نہ روک سکے تولوگ تمہاری خاموشی کی وجہ سے اس فعلِ ناحق کو حق سمجھ لیں گے۔

(95)۔۔۔۔۔۔علمی محفل میں غصہ کرنے سے بچنا۔

(96)۔۔۔۔۔۔لوگوں کے سامنے قصے کہا نیاں بیان نہ کرناکیونکہ قصہ گوضرور جھوٹ بولتا ہے۔
Flag Counter