Brailvi Books

امامِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی وصیتیں
22 - 44
کام کاج کے لئے نوکررکھنے کی ترغیب:
(85)۔۔۔۔۔۔ اپنا مال جولاہا(یعنی کپڑا بُننے والے) اور مختلف کام کرنے والوں کے حوالے خود نہ کرنا بلکہ اس کام کے لئے کوئی ایسا باا عتماد شخص رکھنا جو یہ کام کرے۔
ٹیکس نہ لینے کی نصیحت :
(86)۔۔۔۔۔۔اناج اوردرہم ودینار پرلوگو ں سے ٹیکس نہ لینا۔

(87)۔۔۔۔۔۔دراہم کا وزن خود نہ کرنابلکہ اس کے لئے کسی بااعتمادشخص کا انتخاب کرنا۔

(88)۔۔۔۔۔۔اہلِ علم کے نزدیک ذلیل وحقیر دنیا کو تم بھی حقیر جاننا کیونکہ جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پاس ہے وہ اس سے بہت بہتر ہے۔

(89)۔۔۔۔۔۔ تمام معاملات کسی بااعتمادشخص کے سپر د کردینا تاکہ تم مکمل طور پر علمِ دین کی طرف متوجہ ہو سکو، اس سے تمہارے جاہ وجلال کی حفاظت رہے گی۔
علمی گفتگوکرنے کے لئے افراد کاانتخاب:
(90)۔۔۔۔۔۔ بے وقوفوں سے بات نہ کرنا، مناظرہ کے طریقہ اور دلیل کے سلیقہ سے ناواقف اہلِ علم سے بھی کلام نہ کرنا اور عزّت وشہرت کے لئے مسائلِ شرعیہ میں بحث کرنے والوں سے بھی گفتگونہ کرنا کیونکہ ان کا مقصد یہ ہو گا کہ وہ تمہیں ذلیل ورُسوا کریں اوروہ تمہاری کوئی پرواہ نہ کریں گے اگرچہ جانتے ہوں کہ تم حق پر ہو۔
Flag Counter