| امامِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی وصیتیں |
(79)۔۔۔۔۔۔ لالچی، جھوٹا اور معاملات کو گڈمڈ کرنے والا نہ بننابلکہ تمام امور میں اپنی مروت کو محفو ظ رکھنا۔ (80)۔۔۔۔۔۔اپنے تمام احوال میں سفید لباس ہی پہننا۔
اظہارِ غناواخفاء فقر کی تلقین:
(81)۔۔۔۔۔۔ دل کے غنی بن جاؤ، اپنے آپ کو دنیا میں کم رغبت رکھنے والا اور مال ودولت کی لالچ نہ کرنے والا ظاہر کرواورخود کو ہمیشہ غنی ظاہرکرو اور محتاجی وتنگدستی کے باوجود اس کا اظہار نہ کرو۔ (82)۔۔۔۔۔۔باہمت وحوصلہ مندبن کے رہنا کہ پست ہمت کی قدر ومنزلت کم ہو جاتی ہے۔ (83)۔۔۔۔۔۔راستے میں چلتے ہوئے اِدھر اُدھر دیکھنے کے بجائے ہمیشہ نگاہیں نیچی رکھنا۔
حمام میں جانے کی احتیاطیں:
(84)۔۔۔۔۔۔جب حمام میں جاناہو تووہاں نہ عام لوگوں کے ساتھ بیٹھنا اورنہ ہی حمام کی اُجرت میں عام لوگوں کی برابری کرنا بلکہ ان سے بڑھ کر اجرت دینا تا کہ لوگو ں میں تمہاری مروت ظاہر ہو اور وہ تمہاری عزت کریں۔