Brailvi Books

امامِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی وصیتیں
19 - 44
برائی کا ارتکاب کرے تواس کے گھر میں تنہائی میں اسے اسلامی احکام پر عمل کرنے کی ترغیب دواو ر اگر وہ بد عتی ہو تو اس سے مناظرہ کرو اور قرآنِ حکیم کی آیاتِ بیِّنات، فرامینِ رسولِ اکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم میں سے جس قدر تمہیں یاد ہو اسے بیان کرکے اس کی اصلاح کرنے کی کوشش کرو، اگر وہ حق بات قبول کرلے تو ٹھیک ہے ورنہ بارگاہِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ میں عرض کروکہ وہ تمہیں ظالموں کے ظلم سے محفوظ رکھے۔
موت کوبکثرت یادکرنے کی نصیحت:
(68) ۔۔۔۔۔۔موت کو کثرت سے یاد کرنا، اپنے اساتذہ اور اُن تمام بزرگوں کے لئے دعا ئے مغفرت کرنا جن سے تم نے علمِ دین حاصل کیا ۔

(69)۔۔۔۔۔۔اور پابندی سے قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے رہنا ۔

(70) ۔۔۔۔۔۔قبرستان ، علماء ومشائخ اور مقد س مقامات کی زیارت کثرت سے کرنا۔
خوابوں کی تصدیق کرنے کی نصیحت :
(71)۔۔۔۔۔۔ عام لوگ مساجد ، متبر ک مقامات اور قبر ستا ن وغیرہ میں حضور نبی  کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اور صالحینِ امت رحمہم اللہ تعالیٰ کی زیارت کے متعلق جو خواب تم سے بیان کریں انہیں تسلیم کر لینا۔
Flag Counter