(58)۔۔۔۔۔۔ اپنے نفس کی نگرانی کرو اور دوسروں کی بھی نگرانی کرو تاکہ وہ تمہاری دُنیا وآخرت اور تمہارے علم سے نفع حاصل کریں ۔
(59)۔۔۔۔۔۔ بذاتِ خود خرید وفروخت نہ کرو بلکہ کسی خیرخواہ کو مقر ر کرلو جو تمہارے سارے کام انجام دے اور تم اپنے معاملات میں اس پر اعتماد کرو۔
(60)۔۔۔۔۔۔ اپنی دنیوی زندگی اورموجودہ اعمال سے مطمئن نہ ہونا کیونکہ اللہ تعالیٰ تم سے ان تمام اعمال کے متعلق پُوچھ گَچھ فرمائے گا۔
(61)۔۔۔۔۔۔اَمْرَد خُدَّام(جنہیں دیکھ کر شہوت آئے) مت خریدنا۔
(62)۔۔۔۔۔۔لوگوں پر ظاہر نہ کرو کہ میں بادشاہ کا قریبی ہوں اگرچہ تمہیں اس کاقرب