امامِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی وصیتیں |
(50)۔۔۔۔۔۔عورتوں کے ساتھ زیادہ بات چیت کرنے اور ان کی ہم نشینی اختیار کرنے سے بچنا کہ یہ بھی دل کے مردہ ہونے کاسبب ہے ۔
چلنے اور گفتگو کرنے کے آداب:
(51)۔۔۔۔۔۔ہمیشہ وقار او ر سکون کے ساتھ چلنا اوراپنے کاموں میں جلدبازی نہ کرنا۔ (52)۔۔۔۔۔۔ جوتجھے پیچھے سے پکارے اسے جواب نہ دینا کہ جانوروں کو پیچھے سے آواز دی جاتی ہے ۔ (53)۔۔۔۔۔۔دورانِ گفتگواس بات کا خیال رکھنا کہ نہ تیری آواز ضرورت سے زیادہ بلندہو اورنہ گفتگومیں چیخ وپکار ہو۔ (54)۔۔۔۔۔۔ اطمینان وسکون کو اختیار کر نا کہ لوگو ں پر تیری عظمت ثابت ہو۔
ذکراللہ عَزَّوَجَلَّ کی کثرت:
(55)۔۔۔۔۔۔جب تو لوگوں کے درمیان بیٹھے تو ذکر ِالٰہی عَزَّوَجَلَّ کی کثرت کر تاکہ اُن کی بھی یہ عادت بنے۔
اَوْرَاد و وظائف کی تلقین:
(56)۔۔۔۔۔۔نمازوں کے بعد اپنے اوراد ووظائف کے لئے مخصوص اوقات مقر ر کر لو جس میں تم قرآنِ حکیم کی تلاوت اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کیا کرو اور اس کی عطا کردہ