Brailvi Books

علمُ القرآن
37 - 244
وَاَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَارْکَعُوۡا مَعَ الرَّاکِعِیۡنَ ﴿۴۳﴾
نمازقائم کروزکوۃدواوررکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔(پ1،البقرۃ:43)

رب تعالیٰ فرماتا ہے :
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُتِبَ عَلَیۡکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبْلِکُمْ
اے ایمان والو! تم پر رو زے فر ض کئے گئے جیسے تم سے پہلے والوں پر فرض کئے گئے تھے ۔(پ2،البقرۃ:183)

رب تعالیٰ فرماتا ہے:
 وَلِلہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیۡتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیۡہِ سَبِیۡلًا ؕ
لوگوں پر اللہ کے لیے بیت اللہ کا حج ہے جو وہاں تک پہنچنے کی طا قت رکھتا ہو.(پ4،اٰل عمرٰن:97)

    اس کے علاوہ تمام احکام کی آیتیں تفصیل اور تفسیر چاہتی ہیں مگر قرآن کریم نے ان کی نہ مکمل تفسیر فرمائی نہ تفصیل۔ نماز کے اوقات ، رکعات کی تعداد ، زکوۃ کے نصاب اورخودزکوۃ کی تعداداورشرائط، رو زے کے فرائض وممنوعات،حج کے شرائط وارکان تفصیلاًنہ بتائے،ان آیات میں ہم حدیث کے محتاج ہوئے اور تمام تفاصیل وہاں سے معلوم کیں غرضیکہ تفصیل طلب آیات میں بغیر تفسیر کے ترجمہ بے فائدہ بلکہ خطرناک ہے اور تفسیر محض اپنی رائے سے نہیں ہوسکتی ہم اپنی اس کتاب میں ترجمہ کرنے کے قواعد ، بعض ضروری قرآنی مسائل اور قرآن کریم کی کچھ ضروری اصطلاحیں بیان کریں گے مگر ہر چیز کی تفسیر خود قرآن شریف سے پیش کریں گے اگرتا ئید میں کوئی
Flag Counter