| علمُ القرآن |
اور ان کا کوئی ولی نہ ہوگا جو اللہ کے مقابل ان کی مدد کرے ۔(پ25،الشوری:46) رب تعالیٰ فرماتا ہے :
قُلْ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَعْصِمُکُمۡ مِّنَ اللہِ اِنْ اَرَادَ بِکُمْ سُوۡٓءًا اَوْ اَرَادَ بِکُمْ رَحْمَۃً ؕ وَلَا یَجِدُوۡنَ لَہُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللہِ وَلِیًّا وَّلَا نَصِیۡرًا ﴿۱۷﴾
فرمادو ! کہ کون ہے جو تمہیں اللہ سے بچائے اگر وہ تمہارا برا چاہے یا تم پر مہر فرمانا چاہے اور وہ اللہ کے مقابل کوئی ولی نہ پائیں گے اور نہ کوئی مددگار ۔(پ21،الاحزاب:17) رب تعالیٰ فرماتا ہے :
وَمَنۡ یَّلْعَنِ اللہُ فَلَنۡ تَجِدَ لَہٗ نَصِیۡرًا ﴿ؕ۵۲﴾
اور جس پر خدا لعنت کردے اس کا مددگار کوئی نہیں ۔(پ5،النسآء:52) رب تعالیٰ فرماتا ہے :
وَ مَنۡ یُّضْلِلِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنۡ وَّلِیٍّ مِّنۡۢ بَعْدِہٖ ؕ
جسے اللہ گمراہ کردے اس کے بعد اس کا کوئی ولی نہیں۔(پ25،الشوری:44)
ان آیات میں خدا کے مقابل ولی،مدد گا رکا انکار کیا گیا ہے ان کے علاوہ اور بہت سی ایسی ہی آیات ہیں جن میں ولی کے یہ معنی ہیں۔
(۳) کسی کو مدد گار سمجھ کر پوجنا یعنی ولی بمعنی معبود۔
رب تعالیٰ فرماتا ہے :