کہ میں نے بارگاہ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ٹکڑے کھائے ہیں ، انہی کے نام پر پلا ہوں ان کے دروازے کا ادنیٰ چوکیدار ہوں اگر چوکیدار چور کو آتے دیکھ کر غفلت سے کام لے تو مجرم ہے اس وقت میرا خاموش رہنا واقعی جرم ہے ، اللہ تعالیٰ کے کرم اور حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت پر بھروسا کر کے اس طر ف توجہ کی ۔ اس کتاب کے تین باب ہوں گے ۔ پہلے باب میں قرآن کریم کی اصطلاحات بیان ہوں گی جس میں بتایا جاوے گا کہ قرآن کریم میں کون کون سالفظ کس کس جگہ کس کس معنی میں آیا ہے ۔ دوسرے باب میں قواعد قرآنیہ بیان ہوں گے جس میں ترجمہ قرآن کرنے کے قاعدے عرض کیے جاویں گے جس سے ترجمہ میں غلطی نہ ہو ۔ تیسرے باب میں کل مسائل قرآنیہ ۔ اس باب میں وہ مسائل بھی بیان ہوں گے جو آج کل مختلف فیہ ہیں جن مسائل کی وجہ سے دیوبندی ، وہابی ، عام مسلمین کو مشرک وکافر کہتے ہیں انہیں صریح آیات سے ثابت کیا جاویگا تا کہ پتالگے کہ یہ مسائل قرآن میں صراحۃً موجود ہیں اور مخالفین غلط ترجمہ سے لوگو ں کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ اس کتاب کانام''علم القرآن لترجمۃ الفرقان'' رکھتا ہوں۔ اپنے رب کریم سے امید قبولیت ہے جو کوئی اس کتاب سے فائدہ اٹھائے وہ مجھ گنہگار کے لئے دعا کرے کہ رب تعالیٰ اسے میرے گناہوں کا کفار ہ اور تو شہ آخرت بنائے ۔